ذو لسانی نسلِ نو مشاعرہ 
محکمۂ کھیل و امورِ نوجوانان، حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام ایک یادگار مشاعرہ جس میں اردو اور سندھی زبانوں کے نوجوان شعرا کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔
تقریب مورخہ 11 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ، شب 8:00 بجے، سندھ یوتھ کلب، بلاک 15 گلستانِ جوہر کراچی میں منعقد ہوگی۔
مشاعرے کی صدارت معروف شاعر جناب انور شعور نے فرمائیں گے، جب کہ نظامت کے فرائض جناب عبدالرحمن مومن انجام دیں گے ۔
تقریب کے معزز مہمانِ خصوصی
جناب سردار محمد بخش خان مہر، صوبائی وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان سندھ،
اور
جناب منور علی مہیسر ، سیکریٹری محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان سندھ۔
یہ مشاعرہ نہ صرف نوجوان شعرا کے لیے اپنی تخلیقی شناخت اجاگر کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا بلکہ اردو و سندھی زبانوں کے حسین امتزاج نے ہم آہنگی کو بھی فروغ دے گا










